۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ شیعہ ہزارہ ایک مہذب، تعلیم یافتہ اور امن پسند قوم ہے جس نے بیک وقت 100 جنازے اُٹھا کر بھی نہ  اسلحہ اٹھایا اور نہ ہی کسی ذاتی اور سرکاری املاک کو ذرہ بھر نقصان پہنچایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ شہداء کے ورثاء کو بلیک میلر قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور ان کے منصب کے منافی ہے، عمران خان کا اپنے سیاسی مخالفین اور حکومتی نا اہلی کے متاثرین غم زدگان کیلئے ایک جیسے الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

لاہور میں طلباء سے گفتگو میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ وزارت عظمی کا منصب مہذب، باوقار لب و لہجہ اور سنجیدہ رویے کا متقاضی ہوتا ہے، جس کا عمران خان نے اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو الفاظ وزیراعظم نے ادا کئے وہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں، وہ اب بھی کنٹینر کی تقریریں کر رہے ہیں، شیعہ ہزارہ ایک مہذب، تعلیم یافتہ اور امن پسند قوم ہے جس نے بیک وقت 100 جنازے اُٹھا کر بھی نہ  اسلحہ اٹھایا اور نہ ہی کسی ذاتی اور سرکاری املاک کو ذرہ بھر نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہونے کی بجائے انہیں بلیک میلر کہنا ان کے زخموں پر نمک پاشی ہے، جس کی عمران خان کو پوری پاکستانی قوم سے معذرت کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .